اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کانگریس ،راہل ملک سے معافی مانگے' - supreme court on rafale deal

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس اور اس کے سابق صدر راہل گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک سے باقاعدہ معافی مانگیں ۔

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد

By

Published : Nov 14, 2019, 8:41 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی نے رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کو سچائی اور ملک کی سلامتی کی فتح نیز مودی حکومت کی ایمانداری پر عدالت کی مہر قراردیا ہے ۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے رافیل کےسلسلہ میں 14دسمبر 2018کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی عرضی کو آج خارج کردیا ۔

آج کے اس فیصلہ سے سچائی اور ملک کی سلامتی کی فتح ہوئی ہے اور مودی حکومت کے ایماندارانہ فیصلہ پر سپریم کورٹ کی مہر لگی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کے بعد کانگریس اور اس کے سابق صدر راہل گاندھی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک سے باقاعدہ معافی مانگیں اور بتائیں کہ کانگریس اور وہ رافیل کے تعلق سے جھوٹ کی بنیاد پر اتنا جارحانہ ،بے بنیاد ،شرمناک مہم کیوں اور کس کے اشارے پر چلارہے تھے ۔

انھوں نے کہاکہ جن کے پورے ہاتھ جیپ گھپلہ لیکر اسکارپین آبدوز اور اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر تک دفاعی سودوں میں بدعنوانی سے رنگے ہیں ،وہ ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کو امداد یافتہ پروگرام کی طرح انصاف درخواست کی شکل میں پیش کررہے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details