وزیر اعلیٰ دہلی نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں دہلی میں کورونا کی سنگین صورتحال کا ذکر کیا ہے۔ کجریوال نے لکھا ہے کہ آکسیجن کی بہت کمی ہے، آئی سی یو کے تمام بیڈ بھرے ہیں۔ ہم سب اپنی سطح پر کوششیں کررہے ہیں لیکن آپ کے تعاون کی ہمیں ضرورت ہے۔
اروند کیجریوال نے خط میں مزید لکھا ہے کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں تقریبا 10 ہزار بیڈز ہیں۔ جن میں سے کورونا متاثرین کے لیے 1800 مختص ہیں۔ کورونا کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئےآپ سے درخواست ہے کہ کم سے کم 7 ہزار بیڈز کورونا کے لیے مختص کریں۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ دہلی میں آکسیجن کی بھی بہت قلت ہے۔ ہمیں فوری طور پر آکسیجن بھی فراہم کیا جانا چاہیے۔