اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: وزیر اعلی کا کل جماعتی اجلاس سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال - اہم امور ہر تبادلہ خیال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کُل جماعتی اجلاس کے بعد یہ اطلاع دی کہ 'دہلی میں ماسک نہیں پہننے والوں کو اب 2ہزار روپے بطوعر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا'۔

Chief Minister addresses all party meeting
دہلی: وزیر اعلی کا کل جماعتی اجلاس سے خطاب

By

Published : Nov 19, 2020, 6:50 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کل جماعتی اجلاس سے خطاب کیا۔

کل جماعتی اجلاس کے تعلق سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس میں سیر حاصل گفتگو ہوئی، سبھوں نے اپنی اپنی رائیں رکھی ان پربلاشبہ عمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ' ہم نے سب کو بتایا کہ یہ مشکل وقت ہے، یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ہمیں کچھ دن سیاست اور بیان بازی کو ایک طرف رکھنا چاہئے۔ کیونکہ آنے والی نسلیں ہمیں اس بات سے یاد رکھیں گی کہ جب دہلی ایک مشکل وقت سے گزر رہا تھا، ایسے میں ہم نے ان کی کس طرح کی خدمت کی۔ نہ کہ ہم نے کیسے سیاست کی'۔

انہوں نے بتایا کہ' تمام جماعتوں کے نمائندوں نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ مزید چھٹھ پوجا کے عوامی تقریب پر پابندی کے تعلق سے وزیر اعلی نے کہا کہ' ہم سب چھٹھ پوجا کررہے ہیں، ہمیں اس پوجا کی اہمیت سے ہر گز انکار نہیں ہے، لیکن اجتماعی طور پر لوگوں کا پانی میں کھڑا ہونا خطرناک ہوسکتا ہے'۔

دہلی کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ' آپ مجھے بیٹا سمجھتے ہیں، اس تعلق سے میں آپ سب سے کہنا چاہاتا ہوں میرے 2 کروڑ کنبے کے لوگ ایک ساتھ مل کر چھٹھ پوجا منائیں۔ لیکن سوچئے کہ، اگر 200 افراد پر مشتمل ایک تالاب میں اگر کوئی شخص کورونا سے متاثر ہو اور اس کے ذریعے تمام لوگ اس وبا کی گرفت میں آجائیں تو کیا یہ بہتر ہوگا۔انہوں نے اس بابت ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ' یہ بات یقینی ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کورونا بڑے پیمانے پر پھیل جائے گا'۔

وزیر اعلی نے اس دوران گجرات، ممبئی، پنچکولا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ چھٹھ پوجا منانا منع نہیں ہے، بلکہ اس بار اسے گھر پر ہی منانا ہے۔

دہلی میں کورونا بیڈ کی دستیابی کے بارے میں ، اروند کیجریوال نے کہا کہ اس وقت دہلی میں 7 ہزار 461 بیڈ دستیاب ہیں اور قریب 446 آئی سی یو بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے عدالت نے کورونا کے 33 ہسپتالوں کے لئے 80 فیصد آئی سی یو بیڈز محفوظ رکھنے کا حکم دیا تھا آج سے اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے، اس سے 400 کے قریب آئی سی یو بیڈ میں اضافہ ہوگا۔ نیز، کوڈ آئی سی یو کی تعداد بھی 50 فیصد تھی جو اب کم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی حکومت نے 663 بیڈ بڑھانے کا حکم دیا ہے، جبکہ مرکز نے 750 آئی سی یو بیڈ دینے کا یقین دلایا ہے۔ان دونوں کو جوڑ کر 1 ہزار 413 آئی سی یو بیڈ دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ، ایک اور اہم فیصلے کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے، وزیر اعلی نے کہا کہ اب دہلی میں نان کریٹیخل پلانٹ سرجری، جیسے ٹانسلز کی سرجری وغیرہ کو کچھ دن کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کورونا کے علاج کے انتظامات پر ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کیا، مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح سے ڈاکٹروں اور نرسوں نے دہلی میں کورونا متاثرین کے لیے علاج و معالجہ کا انتظام کیا ہے، ایسا دنیا کے کسی دوسرے ممالک اور شہروں میں نہیں دیکھا گیا۔کورونا کے تعلق سے نیو یارک کی مثال پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 اپریل کو 6 ہزار 653 واقعات ہوئے اور 575 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بعدازاں فرانس اور اٹلی سے بھی ایسی ہی تصاویر آئیں اور اسپتالوں کے باہر مریض پائے گئے، لیکن ایک دن میں دہلی میں ساڑھے آٹھ ہزار متاثرین کے باوجود حالات بہتر رہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ساڑھے سات ہزار بیڈ ابھی دہلی میں دستیاب ہیں اور اس سارے نظام کا سہرا ہمارے میڈیکل ڈائریکٹرز، ڈاکٹروں اور نرسوں کو جاتا ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام سے اپیل کیا کہ وہ ان ڈاکٹروں، نرسوں کی ہمت افزائی کریں، جو کورونا متاثرین کی دیکھ بھال میں ہر وقت لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات میں اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کہ اب دہلی میں ماسک نہ پہننے والوں پر 2000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ماسک نہ پہننے پر دو ہزار روپے کا جرمانہ


آپ کو بتادیں کہ اب تک دہلی میں ماسک نہ لگانے پر فی فرد پر 500 روپے بطور جرمانہ اداکرنا پڑتا تھا لیکن اب چالان کی رقم 2000 روپے کردی جارہی ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ کل جماعتی اجلاس میں، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ کارکنوں کے ذریعے ماسک کے بارے میں آگاہی پھیلائیں، اور ساتھ ہی اپنے کارکنوں کے ذریعہ لوگوں میں ماسک تقسیم کریں۔ انہوں نے اخیر میں کہاکہ'کورونا وبا کے دوران ماسک کی تقسیم سب سے بڑا اجر کا کام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details