قومی دارالحکومت دہلی میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام پر دہلی پولیس نے ملک سے غداری کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ میں شرجیل امام کے خلاف چارج شیٹ داخل - دہلی کورٹ
جے این یو کے طالب علم شرجیل امام نے 13 دسمبر 2019 کو شاہین باغ میں ایک اشتعال انگیز تقریر کی۔ 15 دسمبر کو جامعہ نگر اور نیو فرینڈس کالونی میں جس کے سبب فسادات ہوئے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ 13 دسمبر 2019 کو ،جے این یو کے طالب علم شرجیل امام نے شاہین باغ میں ایک اشتعال انگیز تقریر کی۔ 15 دسمبر کو جامعہ نگر اور نیو فرینڈس کالونی میں فسادات ہوئے۔ شواہد کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 124A اور 153A کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقریرکرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بہار کے جہان آباد کے کاکو تھانہ علاقے سےگرفتار کیا تھا۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔