پڈوچیری میں سمندری طوفان نیوار سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری آشوتوش اگنیہوتری کی سربراہی میں چار رکنی مرکزی ٹیم نے پیر کی صبح سے اپنا کام شروع کردیا۔
مرکزی ٹیم نے پہلے پاٹوکنو گاؤں کا دورہ کیا اور پانی میں ڈوبی ہوئی دھان کی فصلوں کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد یہ ٹیم رامناتھ پورم گئی جہاں انہوں نے دھان، کیلے اور گنے کی فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں نے مرکزی ٹیم ممبروں کے سامنے اپنی بات رکھی اور جلد از جلد معاوضے کا مطالبہ کیا۔