قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جیسی مرکزی ایجنسیز کے دفتروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے میں تاخیر ہوئی۔
اس تاخیر کے بعد سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آخر حکومت اپنے پیر پیچھے کیوں کھینچ رہی ہے؟
جج روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بنچ نے سماعت کے دوران کہاکہ اسے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت اپنے پیر پیچھے کھینچ رہی ہے۔
جج نریمن نے کہاکہ سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق ہے اور کسی بھی حالت میں ان حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جاسکتی۔