اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں کار سوار کی دیر رات گولی مار کر قتل

دہلی کے روہنی علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے سونی پت کے رہنے والے ایک شخص کی گولی مار کراس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنے کار میں بیٹھ رہے تھے۔

Mass shooting in Delhi
دہلی میں دیر رات کو قتل

By

Published : Aug 9, 2021, 4:00 AM IST

دارالحکومت دہلی کے روہنی ضلع ساوتھ تھانہ میں دیر رات کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے کار میں بیٹھے ایک نوجوان کو گولی مار دی جس سے اس موقع پر ہی موت ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

ڈی سی پی پرنب تائل کے مطابق مقتول کا نام نیرج عرف مونا ہے، جو ہریانہ کے سونی پت کا رہنے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول فائنینسر کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام کو روہنی کے ہی ناہرپور گاوٗں میں رہنے والے دیگر نوجوانوں سے پیسے لینے کے دوران تنازعہ ہوگیا۔ اس کے بعد مقتول جیسے ہی اپنی گاڑی میں آکر بیٹھا کہ اچانک کچھ نامعلوم لوگوں نے گاڑی پر گولی چلا دی، جس میں نیرج زخمی ہوکر نیچے گر گیا۔ مقامی لوگوں نے آواز سن کر موقع پر پہنچے اور روہنی کے جے پور گولڈن ہسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نیرج کو مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:کئی دن کے سرچ آپریشن کے بعد سہارنپور میں برآمد ہوئی آندھرا پردیش کی خاتون کی لاش

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ موقع واردات کے نزدیک لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو پولیس قبضے لے کر تفتیش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اسپیشل اسٹاف سمیت پولیس کی کئی ٹیمیں بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details