دہلی: بہار سے دہلی آنے والے مہاجر مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت غریبوں اور مزدوروں کے لیے کام نہیں کررہی ہے۔ اگر نتیش سرکار غریبوں کے لیے کام کرتی تو لوگوں کو نقل مکانی نہیں کرنی پڑتی اور وہ لوگ دہلی آنے پر مجبور نہ ہوتے۔
روزگار کی تلاش میں دہلی آنا پڑا
بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی حکومت بہار میں روزگار مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بہار میں کوئی فیکٹری یا کمپنی نہیں جس کی وجہ سے انہیں دہلی آنا پڑا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے مہاجر مزدوروں سے ان کے مزاج جاننے کی کوشش کی تو اکثریت نے کہا کہ این ڈی اے ایک بار پھر اقتدار میں واپس آئے گی۔ جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس بار عظیم اتحاد کی سرکار بنے گی۔