اردو

urdu

ETV Bharat / city

راہل گاندھی کی وزیراعظم پر نکتہ چینی

راہل گاندھی نے ٹویٹ کر معاشی پیکیج کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

big
big

By

Published : Mar 21, 2020, 4:58 PM IST

Updated : Mar 21, 2020, 6:39 PM IST

گانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اتوار کو تالی بجانے کی اپیل پر سخت تنقید کی ہے۔

کانگریس رہنما نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت میں بہتری نہیں آئے گی۔آج ایک بڑے معاشی پیکیج کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ''کورونا وائرس ہماری نازک معیشت پر ایک سخت حملہ ہے۔

چھوٹے ، درمیانی تاجر اور روزانہ اجرت والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ تالیاں بجانے سے ان کی مدد نہیں ہوگی۔ نقد مدد، ٹیکس بریک اور قرض کی ادائیگی پر پابندی جیسے ایک بڑے معاشی پیکیج کی ضرورت ہے۔ فوری اقدامات اٹھائیں''

راہل گاندھی ملک کی معیشت سے متعلق وزیر اعظم پر اس کے قبل بھی طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کر چکے ہیں۔

واضح ہو کہ ملک میں کوروناوائرس سے تحفط کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو ''جنتا کرفیو'' نافذ کرنے کی صلاح دی تھی اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈآکٹروں، طبی اہلکاروں، پولیس اور میڈیا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تالی بجائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے، کیونکہ ان حالات میں بھی وہ اپنی زندگی جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Mar 21, 2020, 6:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details