تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ 23 مئی بروز ہفتہ شام بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں اور اس دینی فریضہ کا اہتمام کریں۔ رؤیت اور عدم رؤیت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ ہند،1۔بہادر شاہ ظفر مارگ،نئی دہلی کو فوری مطلع کریں۔ اگر رؤیت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رؤیت ہلال کمیٹی صحیح تاریخ کا بروقت اعلان کر سکے۔
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں، امارت شرعیہ ہند کی اپیل - Eid moon
رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ 29 رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 23 مئی 2020ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکزی دفتر واقع مسجد عبد النبی،1۔ بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں، امارت شرعیہ ہند کی اپیل
رابطہ کے لیے ٹیلیفون 011-23317729 اور 9968445753, 7838777988 نوٹ فرما لیں۔