اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ پروگرام

اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول کے آٹھویں سالانہ عظیم الشان پروگرام کا شاندارانعقاد ٭متعدد دینی، سیاسی،سماجی،علمی اور تعلیمی شخصیات کی طرف سے تعریف و تحسین

دہلی: اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ پروگرام
دہلی: اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ پروگرام

By

Published : Feb 25, 2020, 2:53 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:41 AM IST

دہلی کی معروف اور عظیم عصری درس گاہ اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول میں جیت پور اور شاہین باغ برانچ کے مشترکہ سالانہ جشن تعلیمی کا نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انعقادجیت پور میں ہوا۔

دہلی: اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ پروگرام

مختلف میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کی ایک معتدبہ تعداد شریک ہوئی۔ اس پروگرام میں دینی، علمی، سیاسی،تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ان میں اسکول کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،مشہور شخصیت پنڈت این کے شرما، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد، معروف صحافی اور چوتھی دنیا اردو کے ایڈیٹر اے یو آصف، مختلف کتابوں کی مصنفہ صبیحہ ناہید، ٹائمس آف انڈیا سے منسلک اریبہ فلک،لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر شیامل کشور،معروف اسلامی اسکالر انجمن منہاج رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدر مولانا سید اطہرحسین دہلوی، اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی، اسکول کے مینیجر محمد رئیس الاعظم فیضی، محمد رفیق سلفی اور علاقہ جیت پور کے سماجی کارکن حافظ محمد سلیم وغیرہ نے کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

پروگرام کی ابتداء نظامت کے فرائض انجام دے رہی ساتویں کلاس کی دو ہونہار طالبات نورصبا اور علیین احمد کے ابتدائی تعارفی کلمات سے ہوئی جس میں انہوں نے جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ کا مختصر تعارف پیش کیا اور سوسائٹی کے دینی اور رفاہی کاموں کی تفصیل پیش کی۔

نیز اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول کے قیام کے اہداف و مقاصد اور حصولیابی کا تذکرہ کیا۔ پھرباضابطہ پروگرام کی شروعات چوتھی کلاس کی طالبہ وسیمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کا اردو ترجمہ کلاس پنجم کی شبرہ اور انگلش زبان میں عائشہ رئیس نے پیش کیا۔

کلاس پنجم کی ثانیہ پروین نے عربی زبان میں اسکول کے تعارف پر مبنی اپنی شاندار اسپیچ پیش کی۔ ماحولیات کی آلودگی اور اس کے نقصانات سے لوگوں کو ہوشیار کرنے پر مبنی ایک خوبصورت تمثیلیہ ساتویں کلاس کے طالبات افشاں نثار، انا ندیم اور ان کے رفقاء نے پیش کیا۔

سیف اور ان کے رفقاء نے ناٹک پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین وصول کیا۔ آصف،عدنان علی انصاری اور ان کے دوسرے ساتھیوں کے ایک گروپ نے ایک پروگرام کے ذریعہ ملک کی حفاظت پر مامور ملک کی افواج کو خراج عقیدت پیش کیا، جسے سامعین نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ سراہا اور اپنی کرسیوں سے کھڑے ہوکر بچوں کے اعتماد اور حب الوطنی پر مبنی اس خوبصورت پروگرام کے لئے سلامی پیش کی۔

اسکول کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی جو دیر سے سہی،پہلی بار سالانہ پروگرام میں شریک ہوئے،انہوں نے اس سالانہ جشن تعلیمی میں پیش کئے گئے طلباء و طالبات کے مفیداور اولوالعزمی پر مبنی پروگراموں کی تعریف کی۔

انہوں نے سرسید اور مولانا آزاد کی حب الوطنی، قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ پر مبنی واقعات و مقولات کا حولہ دیتے ہوئے ملک میں امن و شانتی کے قیام کے لئے آپسی اتحاد و قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع سے گزشتہ برس کلاسیز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے طلباء کے مابین توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے۔نیز اسکول میں منعقد مختلف مسابقوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بھی موقرمہمانوں کے ہاتھوں سے سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں شاہین باغ مسئلہ پر سماعت 26 فروری تک ملتوی

پروگرام کے اخیر میں اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی نے تمام مہمانوں کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا پرجوش استقبال اور شکریہ ادا کیا۔ نیز انہوں نے پروگرام میں شرکت اور عمدہ پرفامینس کے لئے طلباء و طالبات کو مبارک باد دی اور اساتذہ و معلمات اور بچوں کے والدین و سرپرستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details