قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے کیسزاور عالمی وبا کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجے ماکن کا وزیر اعلٰی کجریوال سے دہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
ماکن نے ٹوئٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اروند کیجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن نافذ کریں۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 8،593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، جہاں ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے‘‘۔
خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،59،975 اوراموات کی مجموعی تعداد 7،228 ہوچکی ہے۔