جمعہ کو دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین - دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی
قومی دارالحکومت دہلی کے عوام کو جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی آلودگی کی سنگینی کا سامنا کرنا پڑا دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار اب بھی انتہائی خراب ہے اور یہ ’سنگین‘ زمرے میں ہے۔ کمیٹی کے مطابق ائر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) آنند وہار میں 408 ، دوارکا سیکٹر 8 میں 405 ، علی پور میں 403 ، جہانگیرپوری میں 423 ریکارڈ کیا گیا جو سنگین زمرہ میں آتا ہے۔
جمعہ کو دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین
سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح بوانا میں اے کیوآئی 447 تھی۔ پٹپڑ گنج میں 404 اور وزیر پور میں 411 تھی ۔ ان چاروں مقامات پر انڈیکس ’سنگین‘ زمرہ میں ہے۔ ہوا کے معیار کو صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی ’اچھا‘ ، 51 اور 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘ ، 101 اور 200 کے درمیان ’معتدل ‘ ، 201 سے 300 ’خراب‘ اور 301 سے 400 ’بہت خراب‘ ہیں جبکہ ’انتہائی خراب ‘ 401 سے 500 ’ سنگین‘ زمرے میں آتا ہے۔