اردو

urdu

ETV Bharat / city

آخری رسومات کے بعد خاتون پائی گئی کورونا مثبت

قومی دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں واقع سی بلاک میں ایک خاتون کی چھ اپریل کو آر ایم ایل اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ موت کے بعد اہل خانہ نے خاتون کی آخری رسومات بھی کر دی، لیکن اس کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کورونا مثبت تھی۔

آخری رسومات کے بعد خاتون پائی گئی کورونا مثبت
آخری رسومات کے بعد خاتون پائی گئی کورونا مثبت

By

Published : Apr 11, 2020, 1:35 PM IST

آر ایم ایل اسپتال میں زیر علاج خاتون کی موت کے بعد اس کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ، فی الحال انتظامیہ نے ہلاک شدہ خاتون کے رابطے میں آئے 13 افراد کو نریلا کے قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا ہے۔

اب تفتیش کی بات یہ ہے کہ کیا اس خاتون میں کورونا کی علامت پہلے سی ہی تھی اگر پہلے سے ہی تھی تو اس میں کس کی لا پرواہی رہی، یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا، لیکن یہاں قابل ذخر ہے کہ جہانگیر پوری کا 'بی' بلاک پہلے ہی سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details