اس کا راشن کارڈ بھی بنا ہوا ہے اور موبائل پر اس کا میسج بھی آتا ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں راشن نہیں دیا جارہا ہے جب یہ اپنے راشن کی بات کرتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ راشن آپ کے گھر پہنچ جائے گا، لیکن راشن نہیں پہنچتا ہے۔
معمر خاتون کو گزشتہ ڈھائی برس سے نہیں مل رہا ہے راشن
دہلی کے براری اسمبلی حلقہ کے نتھوپورہ علاقے کی رہنے والی ایک بزرگ خاترون کو راشن کارڈ ہونے کے باوجود گزشتہ ڈھائی برس سے راشن نہیں مل رہا ہے۔ بزرگ خاتون راشن کے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی لیکن کی کوئی نہیں سنتا۔
معمر خاتون کو گزشتہ ڈھائی برس سے نہیں مل رہا ہے راشن
اس بابت انہوں نے کئی مرتبہ شکایت بھی کی لیکن آفس میں بیٹھا افسر خاتون کی کوئی بھی بات سنے کو تیار نہیں ہے
اس مشکل وقت میں لوگوں کو راشن کا سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے، حکومت لوگوں تک راشن پہنچا رہی ہے لیکن کہیں راشن آفس میں بیٹھے اہلکار کی کی وجہ سے کچھ غریب اور بے بس کو پریشانیوں کا امنا کرنا پڑ رہا ہے۔