مسافر سے 14 ہزار ڈالر برآمد - man arrested with 14 thousand dollars
آئی جی آئی ایئرپورٹ پر غیرملکی مسافر سے 14 ہزار ڈالر برآمد۔
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ایک غیر ملکی مسافر سے 14 امریکی ڈالر (تقریبا 10 لاکھ روپے) برآمد کیے ہیں۔
سی آئی ایس ایف کے بیان کے مطابق ،عملے کو آئی جی آئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 کے روانگی کے علاقے میں غیر ملکی مسافر کی مشکوک سرگرمی دیکھی گئی۔
تفتیش کے دوران 14 ہزار امریکی ڈالر غیر ملکی مسافروں سے ملے۔
غیر ملکی مسافر کی شناخت بختیاری وحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپائس جیٹ کے ذریعے کابل جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ دوران تفتیش، وہ اس غیر ملکی کرنسی سے متعلق کوئی درست دستاویزات نہیں پیش کر سکا۔
برآمد شدہ رقم اور ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔