دہلی کے صفدرگنج علاقے میں روپیے کے لین دین میں دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ جو ہریانہ پولیس محکمہ میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھا، یہ معاملہ علی الصبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔
معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی سی پی گورو شرما نے بتایا کہ مقتول کی پہچان ویریندر کے طور پر ہوئی ہے، وہ روہتک کا رہنے والا تھا۔ اس کے سر میں گولی ماری گئی ہے۔ وہ ہریانہ پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھا اور دہلی میں برادر نسبتی کے ساتھ 5-6 دنوں سے رہ رہا تھا۔