اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2020, 5:25 PM IST

ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ: آٹھ افراد آئیسولیشن سینٹر میں منتقل

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع نظام الدین تبلیغی مرکز میں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد ریاست چھتیس گڑھ کے بھلائی واپس آنے والے آٹھ افراد کو محکمہ صحت نے چکالی کے آئیسولیشن سینٹر میں منتقل کر دیا ہے۔

8 person shifted into isolation centre
8 person shifted into isolation centre

س دوران پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور تمام لوگوں کو آئیسولیشن سینٹر بھیج دیا۔

دہلی کی مذہبی تقریب میں تقریباً ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سے دو سو افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں محکمہ صحت درگ کی ٹیم نے ان آٹھ افراد کو آئیسولیشن سینٹرمیں بھیج دیا ہے جہاں ان کا ایک بار پھر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

دہلی پولیس نے مذہبی تقریب میں ملوث آٹھ افراد کے نام ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کو دیے تھے جس کے بعد ضلعی پولیس نے تمام تفتیش کی جس کے بعد تمام لوگوں کو محکمہ صحت کی مدد سے آئیسولیشن سینٹر میں منتقل کر دیا گیا۔

ضلع پولیس کو دہلی پولیس سے اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم کو دہلی کے پروگرام میں شامل ہو کر بھلائی آنے والے لوگوں کی تلاش میں لگایا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 اور 12مارچ کو دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں ملک کے باہر سے لوگ بیان دینے آئے تھے۔ ان میں سے آٹھ افراد بھلائی میں قیام پذیر ہیں۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ نور مسجد سے آٹھ افراد آئے ہیں جو 7 مارچ کو دہلی آئے تھے۔ سب اصل میں کھڑگ پور، مغربی مدنا پور، بنگال سے ہیں لیکن یہ تمام لوگ اس پروگرام میں شرکت کے لیے دہلی سے قبل بھی آئے تھے جس میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details