گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 54 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کی مثبت مریضوں کی شرح بڑھ کر09.0فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کورونا سے کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی ہے۔
دہلی حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اب تک کورونا کے کل 14 لاکھ 40 ہزار 230 کیسز درج کیے گئے ہیں۔