اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران 3545 افراد پولیس حراست میں

دہلی پولیس نے جمعہ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی کرتے ہوئے 3545 افراد کو حراست میں لے کر 381 گاڑیوں کو ضبط کیا جبکہ 155 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

By

Published : Apr 11, 2020, 9:14 AM IST

3545 people in police custody during lockdown in delhi
لاک ڈاؤن کے دوران 3545 افراد پولیس حراست میں

دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت 3545 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنھیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ضرری اشیاء کی ڈھلائی (نقل و حمل) کے لیے 595 پاس جاری کیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس ایکٹ کی ہی دفعہ 66 کے تحت381 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مکمل سختی کے باوجود کچھ افراد بلا وجہ گھروں سے نکل رہے ہیں لہٰذا سختی کرتے ہوئے 155 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس 'کووِڈ-19' سے اب تک 206 اموات ہو چکی ہیں اور کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6761 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details