مدرسہ غازی الدین کا آغاز سنہ 1710 میں اجمیری دروازے کے باہر ہوا تھا، جس کے بعد سنہ 1825 میں دہلی کالج کا قیام ہوا۔ اس کالج میں شروعات سے مشرقی علوم کا غلبہ تھا لیکن مشرقی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں مغربی علوم کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔
Delhi College: مدرسہ غازی الدین سے دہلی کالج اور اینگلو عربک اسکول تک کا سفر
دہلی کالج بھارت کے قدیم اداروں میں شمار کیا جاتا ہے، اس نے مدرسہ غازی الدین سے دہلی کالج تک پہنچنے میں بہت سی ارتقائی منزلیں طے کی ہیں۔
300 years old madarsa turn delhi college
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کتابیں اب بھارت میں بھی شائع کی جائیں گی
اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والوں میں متعدد ایسی شخصیات ہیں جن کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ ان میں سب سے اہم نام مولانا قاسم نانوتوی کا ہے، جنہوں نے 30 مئی 1867 کو دیوبند میں دوسرے رفقاء کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی جو آج عالم اسلام کی منفرد اور ممتاز درسگاہ ہے۔