اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: جہاں جھگی وہیں مکان - شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ دہلی میں غیر قانونی کالونیوں میں رہ رہے 40 لاکھ لوگوں کو مکان کا مالکانہ حق اور 10 لاکھ لوگوں کو جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے تحت رہائش دی جائے گی۔

hardip singh puri
شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری

By

Published : Feb 5, 2020, 11:44 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:32 AM IST

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہلی میں 1947 میں آٹھ لاکھ لوگ تھے جن کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40-50 ملین لوگ یہاں غیر مجاز کالونیوں میں رہ رہے ہیں جہاں توجہ دینے کی ضرورت ہے، ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت جہاں جھگی وہیں مکان دیا جائے گا، ان مکانوں میں رسوئی گھر اور ٹوائلٹ کی سہولت بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ’پردھان منتری آواس یوجنا‘کے تحت ایک کروڑ مکان تیار کیا جا رہا ہے جن میں سے 60 لاکھ کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2030 تک تقریبا 60 کروڑ لوگ شہروں میں رہیں گے جن کے لیے بڑی تعداد میں گھروں کی ضرورت ہوگی جس کے لیے ہاؤسنگ کی تعمیر کے سلسلے میں ریاستوں کو کئی قسم کی مدد دی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details