اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: سی اے اے و این آر سی کے خلاف مسلسل احتجاج - utrakhand protest against caa

اتراکھنڈ کے منگلورشہرمیں مسلسل خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں، خواتین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت جلد ازجلد اس قانون کو واپس لے۔

سی اے اے واین آرسی کے خلاف مسلسل احتجاج
سی اے اے واین آرسی کے خلاف مسلسل احتجاج

By

Published : Feb 12, 2020, 8:20 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:31 AM IST

ایک طرف جہاں پورے بھارت میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اتراکھنڈ کے شہر منگلور میں ایک بار پھرخواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

سی اے اے واین آرسی کے خلاف مسلسل احتجاج

مرکزی حکومت کے خلاف اتراکھنڈ کی خواتین بھی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں اور اس قانون کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

منگلور گراؤنڈ میں جاری احتجاج پر علاقے کے ایم ایل اے قاضی نظام الدین نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا اور انہوں نے کہاکہ' اگر لوگوں پر یہ قانون زبردستی نافذ کیا گیا تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔

قاضی نظام الدین نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے آئین کو پس پشت ڈال کر ہندو مسلمانوں اور سکھوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: عاپ کے رکن اسبلی پر فائرنگ، ایک کارکن کی موت

اس دوران نوجوان رہنما ڈاکٹر نیئر کاظمی نے کہا کہ آج جس طرح سے خواتین گھروں سے باہر نکل کر سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ اسی طرح ہی یہ خواتین اس قانون کی سخت مخالفت کرتی رہیں گی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details