ریاست اتراکھنڈ میں انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے بار بار ہدایت کے بعد بھی لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ پولیس کی سختی کے با وجود بھی لوگ اس پر راضی نہیں ہیں۔ گذشتہ روز پولیس نے چیکنگ آپریشن کرکے 19 مقدمات بھی درج کیے ہیں، جبکہ مزید 498 افراد کو گرفتار کیا۔
اتراکھنڈ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 498 افراد حراست میں
اتراکھنڈ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 443 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اب تک 23 ہزار 895 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ جمعہ کے روز بھی ریاست سے 498 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن چوتھے مرحلے میں بھی لوگ تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ جمعہ کے روز بھی ریاست میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے 19 افراد پر معاملات درج کیے گئے۔ مزید 498 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ریاست بھر میں اب تک 3 ہزار 443 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 23 ہزار 895 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 49ہزار 747 گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 7 ہزار 352 گاڑیوں کو سیز کرنے کے ساتھ ہی فیس کے طور پر 2.76 کروڑ روپئے جمع کیے گئے ہیں۔