ریاست اتراکھنڈ میں واقع ستار گنج کے راملیلا میدان میں پہلا بہاد دیشیی کیمپ لگا کر مشن خوشیا کا افتتاح عمل میں آیا، جس میں تمام محکموں نے اپنے اسٹال لگا کر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اتراکھنڈ :مشن خوشیا کا انعقاد وہیں غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہنے والے 1 ہزار51 بچوں کو ایک بار پھر اسکول میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران محکمہ لیبر نے ضرورت مندوں کو سائیکل تقسیم کی۔
ڈی ایم ادھم سنگھ نگر ڈاکٹر نیرج خیروال اور ریجنل ایم ایل اے سوربھ بہوگونا نے کہا کہ مشن خوشیا کیمپ کا مقصد حکومتی اسکیموں کے ذریعے ان ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کا مسلمان اب دوبارہ ہجرت نہیں کرے گا
اس پروگرام میں وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت بحیثیت مہمان خصوصی شامل ہونے والے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ نہ ہو سکا اور وہ مشن خوشیا میں شامل نہ ہوسکے۔ لیکن اس کے باوجود سیکڑوں ضرورت مند افراد مستفید ہوئے۔