اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ ضلع کے رینی گاؤں کے پاس گلیشیئر ٹوٹا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم موقع پرروانہ ہوچکی ہے۔ اس میں کئی گاؤں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ گلیشیئر تھالی ندی کے کنارے کنارے بہہ رہا ہے۔ اس میں 100 سے 150 لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد سے ہی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے، تاہم محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی اس تعلق سے کافی متحرک ہے کنٹرول روم سے مسلسل پورے ضلع پر نظر رکھی جارہی ہے۔ افسران کی جانب سے بھی مسلسل لوگوں کی حفاظت کے تئیں حکم جاری کیا جارہا ہے۔
کنٹرول روم میں موجود ڈی آئی جی علیم اگروال نے بتایا کہ 'حالیہ دنوں میں لانچ کیے گئے دو بڑے پروجیکٹ کو اس تباہی سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی اس پروجیکٹ میں تقریبا 150 افراد کام کر رہے ہیں جنہیں کافی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔'