ریاست اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر علاقے میں تین نقاب پوش بائیک سوار شرپسندوں نے پستول کے زور پر پٹرول پمپ سے سات لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پٹرول پمپ سے سات لاکھ 50 ہزار روپے کی لوٹ ذرائع کے مطابق باجپور رامراج فارم گرام این این ٹوپا میں ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے بھتیجے ہرندر ہڈا کا پٹرول پمپ ہے، جہاں اتوار کو دیر رات تین نقاب پوش بائک میں پیٹرول ڈالنے کو کہا۔
لیکن پٹرول ملازم نے پیٹرول ڈالنے سے انکار کیا تو ان نوجوانوں نے اپنی مجبوری کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ملازم نے نوجوانوں کی بائک میں تیل ڈال دیا لیکن تیل بھرنے کے بعد بدمعاشوں نے ملازم سعید احمد کے سر پر طمنچے کی بٹ کافی زیادہ مارا جس کی وجہ سے سعید شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
اس کے بعد شرپسندوں نے سعید احمد کو یرغمال بنا کر کیبن میں داخل ہوگئے اور ڈاکوؤں نے دوسرے ملازم دنیش پر حملہ کرکے اس کو بھی یرغمال بنا لیا اور پھر منیجر کے کمرے میں رکھی الماری کا دروازہ توڑ کر سات لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اہلکار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ممکنہ بدمعاشوں کے مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی ڈاکوؤں کو پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے تین نامعلوم افراد پر ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کے انکشاف کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔