اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: بیف کی دکانوں کو جلانے کی دھمکی

ریاست کرناٹک کے ضلع داؤنگرے میں سخت گیر ہندو تنظیم شری رام سینا نے ضلع میں غیرقانونی طریقے سے جانوروں کو ذبح کرنے کا الزام عائد کرکے گوشت کے دکانوں کو جلانے کی دھمکی دی ہے۔

By

Published : Jul 1, 2019, 11:21 AM IST

شری رام سینا کی بیف دکانوں کو جلانے کی دھمکی

شری رام سینا کے صدر پروین متالک نے کہا کہ داؤنگرے میں غیر قانونی طور سے بیف کی 48 بیف دکانیں چلائی جارہی ہیں ۔

شری رام سینا کی بیف دکانوں کو جلانے کی دھمکی

پرمود متالک کے مطابق انھوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں شکایت کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق سیاست داں اور افسران رشوت لے کر غیرقانونی بیف کا کاروبار کرنے والوں کو ذبح کر رہے ہیں۔

شری رام سینا کے سربراہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر غیرقانونی بیف کے دکانوں کو بند نہیں کیا گیا تو وہ ان دکانوں پر آگ لگا دیں گے۔

شری رام سینا نے گاؤ رکشک شو اپکار کے اہل خانہ کے لیے 10لاکھ مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ شو اپکار نے چند روز خودکشی کر لی تھی۔

شری رام سینا نے 8 جولائی کو مبینہ 48 غیرقانونی بیف کی دکانوں اور شو اپکار کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے شری رام سینا نے متعدد ہندو تنظیموں کو داؤنگرے کے موجودہ رکن پارلیمان کے گھر کے سامنے جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details