ووٹنگ پر امن ماحول میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوئے۔ وہیں دربھنگہ ضلع کے ان دو اسمبلی حلقہ کوسیسور استھان اور دوسرے حیاگھاٹ اسمبلی حلقہ میں ووٹروں میں کچھ خاص دلچسپی دیکھنے کو نہیں ملی۔
پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی بھیڑ نہ کے برابر تھی۔ خبر لکھے جانے تک ان دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ 35 فیصد کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ یہ جو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے وہ رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان کی موت ہو جانے کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ہے۔
ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کی جانب سے لوک جن شکتی پارتی کے ٹکٹ پر رام چندر پاسوان کے صاحبزادے پرنس راج میدان میں ہیں وہیں عظیم اتحاد کی طرف سے کانگریس کے ٹکٹ پر اشوک رام میدان میں ہیں۔ کل آٹھ امیدوار اس ضمنی انتخاب میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
سمستی پور ضمنی انتخابات میں ووٹرز کی دلچسپی کم کانگریس کے سابق ریاستی سکریٹری ڈاکٹر خدا داد عبد العلی کے گاؤں بلاس پور مغربی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 04، 05،06،07، پر تقریباً 7300 رائے دہندگان ہیں لیکن ووٹروں کی تعداد کافی کم ہے۔
ووٹرز کی کمی پر سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ بہت سے ووٹر کو معلوم بھی نہیں کہ انتخاب ہو رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی ووٹروں میں بیداری پیدا نہیں کی گئی۔
وہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنی ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے ووٹر میں دلچسپی کم ہونے کے سوال پر کہا کہ صبح میں ووٹروں کی تعداد زیادہ تھی اب ووٹر ایک دو کرکے آرہے ہیں۔
اس ضمنی انتخاب میں چندن پٹی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈال کر آرہے مسلم ووٹر نے کہا کہ انہیں رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان کی موت پر افسوس ہے جن کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں ویسے مقابلہ بی جے پی اور عظیم اتحاد کے امیدوار کے درمیان ہے۔