بہار کی عوام نے این ڈی اے اتحاد پر گزشتہ پندرہ سالوں سے جو بھروسہ کیا تھا اس پر یہ اتحاد پوری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔ اب عوام نے ٹھان لیا ہے کہ اس بار عظیم اتحاد ہی ایک متبادل ہے جو بہار کو ترقی پر کی راہ پر لے جائے گا۔ عوام نے نتیش حکومت کو تین موقع دیا مگر نتیش حکومت نے یہاں کے لوگوں کو کیا دیا، بے روزگاری، ناخواندگی، افسر شاہی، جرائم، مہنگائی، کسان کی خودکشی، مہاجر مزدور، مگر اب عوام ایسی حکومت قطعی نہیں چاہتی ہے جو ان کی امیدوں پر پانی پھیر چکی ہے۔
'عظیم اتحاد کی حکومت بہار کو ترقی کی راہ پر لے جائے گی'
کانگریس رہنما نے ارریہ میں پریس کانفرنس کر اتحاد کی جیت کا دعویٰ کیا۔
مذکورہ باتیں اے آئی سی سی ممبر و ارریہ ضلع کے کانگریس کوآرڈینیٹر اجے اروڑا نے ارریہ میں منعقد پریس کانفرنس منعقد میں کہی۔ اجے اروڑا نے کہا کہ بہار میں چاروں جانب عظیم اتحاد کی لہر ہے، ارریہ میں بھی عظیم اتحاد کے تئیں لوگوں کی حمایت ہے، یہاں کی عوام سی اے اے اور این آر سی کو بھولی نہیں ہے۔ کس طرح اذیت ناک سے یہاں کے لوگ گزرے ہیں، ٹھنڈی رات میں ہماری ماں بہنیں اور چھوٹی چھوٹی بچیاں اپنے حق کی آواز کے لئے سڑکوں پر بیٹھی رہی ہیں، یہی نتیش حکومت ہے جنہوں نے مرکز میں سی اے اے کی حمایت کی تھی۔
اجے اروڑا نے مزید کہا کہ ارریہ میں ہمارے امیدوار عابد الرحمن ایک ایماندار اور صاف شبیہ کے مالک ہیں، انہوں نے ارریہ اسمبلی حلقہ کے گاؤں گاؤں علاقوں میں سڑک، بجلی، پانی کا کام کیا ہے۔ اس بار بھی یہاں کی عوام ایسے ہی رہنما کو اپنا نمائندہ منتخب کرنا چاہے گی جو اس کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑا رہے۔