اردو

urdu

ETV Bharat / city

تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت - کمسن بچے

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں تالاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

boys drowned
تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت

By

Published : Apr 14, 2020, 5:55 PM IST

بہار کے دربھنگہ ضلع میں تالاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ بچوں کی موت کے بعد علاقے میں صف ماتم ہے۔

نمائندے کے مطابق دربھنگہ ضلع کے بہادرپور تھانہ علاقے کے کھیڑا پنچایت کے کرجی گاؤں میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دو نابالغ بچے تالاب میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔

فوت ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ چندن مادھو بھنڈاری اور 10 سالہ چندر موہن بھنڈاری کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بچے گاؤں کے ہی تالاب میں تیراکی کر رہے تھے جس دوران ان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس اور ضلع انتظامیہ فوراً جائے واردات پر پہنچی اور اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details