دیکھتے دیکھتے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور جیسے ہی خاتون کی بات عام لوگوں کی سمجھ میں آ گئی تب موقع پر موجود لوگوں کا غصہ آپے سے باہر نکل آیا اور منچلے شخص کی جماعت کر پٹائی شروع ہو گئی -کوئی لاتوں کی برسات تو کوئی ہاتھوں کی برسات اس منچلے پر کر رہا تھا، جب سرے عام پٹائی سے منچلے شخص زمین پر گر گیا تب کچھ لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اسی درمیان موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لوگوں کی بھیڑ سے منچلے کو بچا کر تھانے لے گئ۔
منچلے شخص کی جم کر پٹائی - دربھنگہ
چلتی آٹو رکشہ میں ایک منچلے کو ایک خاتون سے چھیڑخانی کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اس خاتون نے اس کی مخالفت کی۔خاتون نے جیسے ہی مخالفت شروع کی آٹو ڈرائیور نے آٹو روک دیا اور وہیں پر منچلے اور خاتون کے درمیان بہث شروع ہوگئی۔
منچلے شخص کی جم کر ہوئ پٹائی
دراصل یہ واقعہ دربھنگہ کے صدر تھانہ حلقہ کے گنج چوک کے پاس کا ہے جب جہاں بینی پور کی طرف سے آٹو آرہی تھی جس وہ خاتون سوار تھی جس میں یہ منچلا شخص بھی سوار ہو گیا تھا اور چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سیٹی ایس پی دربھنگہ یوگیندر کمار نے کہا کہ ملزم منچلا شخص نشے کی حالت میں تھا جو اس خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے وہیں منچلے کی پٹائی کرنے والوں کی بھی شناخت کی جائے گی کارروائی کے لئے -