اردو

urdu

ETV Bharat / city

نمازیوں نے مسجد تک جانے کا راستہ خود بنایا

دربھنگہ کے چانڈی گاؤں میں سیلاب سے پریشان لوگوں نے مسجد جانے کے لیے فوری طور پر مقامی لوگوں سے مالی تعاون حاصل کر کے ایک چچری پل بنایا۔

By

Published : Jul 27, 2019, 3:31 PM IST

Updated : Jul 27, 2019, 3:37 PM IST

نمازیوں نے مسجد تک جانے کا راستہ خود بنایا

بھارت کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا قہر اب بھی جاری ہے، آئے دن سیلاب کی خبروں سے ہم روبرو ہو رہے ہیں، آسام سے لے کر بہار تک عام زندگی متأثر ہے۔

ایسے میں لوگ اپنے مالک حقیقی کی بارگاہ کا رخ یقینی طور پر کرتے ہیں، لیکن جب مسجد مندر کے راستے میں بھی سیلاب کا پانی رکاوٹ بننے لگے تو لوگ اس کا حل نکالنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

نمازیوں نے مسجد تک جانے کا راستہ خود بنایا

ریاست بہار کا ضلع دربھنگہ بھی سیلاب سے پوری طرح متأثر ہے، مندر مسجد کے آس پاس بھی سیلاب کا پانی کئی کئی فٹ تک جمع ہے، لیکن دربھنگہ کے لوگوں نے اپنے اور مالک حقیقی کے درمیان سیلاب کو رکاوٹ نہیں سمجھا بلکہ مسجد جانے کے لیے مالی تعاون کرکے فوری طور پر ایک چچری پل بنایا جس کے ذریعہ نمازی مسجد کی چھت پر پہنچ کر پنج وقتہ نماز ادا کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اکثر و بیشتر مکانات سیلاب کے سبب خستہ ہو گئے ہیں، گزشتہ پانچ دنوں سے سڑک کے کنارے خیمہ لگا کر ہمیں گزر بسر کرنا پڑ رہا ہے، اگر حکومت نے ان راستوں کو اونچا بنوایا ہوتا تو آج ہمیں اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اور ابھی تک حکومت کی طرف سے کئی مدد نہیں ملی ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2019, 3:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details