اردو

urdu

پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان

زور آوروں نے کھیتوں میں پانی کی نکاسی پر پابندی لگادی جس کے بعد پورے محلے کی گلی پانی پانی ہوگئی۔

By

Published : Dec 16, 2020, 2:31 PM IST

Published : Dec 16, 2020, 2:31 PM IST

محلے کی پوری گلی پانی پانی ہوگئی جس عوام سمیت بچے بھی پریشان ہیں
محلے کی پوری گلی پانی پانی ہوگئی جس عوام سمیت بچے بھی پریشان ہیں

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں زور آوروں نے اپنے کھیتوں میں گلی کے پانی کی نکاسی پر پابندی لگادی تو گلی میں پانی کے جماؤ کا مسٸلہ پیدا ہوگیا۔

مشکلات کے سامنے سے جوجھ رہے پسماندہ طبقہ کے لوگ انومنڈل افسر بھبھوا کے دربار میں پہنچ کر شکایت کی لیکن اس شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان

واضح رہے کہ عرضی میں ضلع کے چاند بلاک کے چوری پنچایت کے نائب مکھیا سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی دستخط ہے۔

عرضی میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ چاند بلاک کے چوری پنچایت کے وارڈ نمبر تین کی گلی میں قریب تین برس سے پانی کا جماؤ ہے۔

واضح رہے کہ پانی کے جماؤ کی وجہ پہلے گلی کا پانی گاؤں کے ہی زور آوروں کے کھیتوں میں جاتا تھا لیکن ان لوگوں نے اپنے کھیتوں کے سامنے میڑھ بنا کر پانی کی نکاسی پر پابندی لگا دی جس کی وجہ سے گلی میں ہی پانی جمع ہوگیا۔

اس مسٸلہ کے حل کے لیے پسماندہ ٹولہ کے لوگ کئی بار عوامی نمائندہ سے لے کر افسران تک کو شکایت کرچکے ہیں لیکن ابھی تک مسٸلہ کا حل نہیں نکل سکا ہے۔

پانی کی نکاسی نہ ہونے سے عوام پریشان

کیمور میں ایک بار پھر انومنڈل افسر کے یہاں درخواست دے کر ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مقامی باشندگان کا الزام ہے کہ اس آبی جماؤ کے مسٸلہ کو لے کر نہ افسران اور نہ ہی عوامی نمائندگان دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

منٹو شاہ نے کہا کہ ایک دو بار افسر جانچ کو پہنچے بھی ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکال سکے۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبی جماؤ ہونے سے گھروں میں گندہ پانی داخل ہو رہا ہے جس سے مختلف طرح کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details