اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: صحتیاب ہوئی خاتون کو گھر میں داخلہ نہ دینے پر انتظامیہ سخت - دربھنگہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم

پڑوسیوں اور مقامی لوگوں نے بدھ کے روز دربھنگہ میں ڈی ایم سی ایچ سے علاج کروانے کے بعد واپس آئی خاتون کو گھر میں جانے کی اجازت نہیں دی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، ایمبولینس ڈرائیوروں کو بھی سرزنش کی۔ اس کی وجہ سے ایمبولینس ڈرائیور بھی ناراض ہیں۔

neighbour stopped to go home to recovered corona patient in darbhanga
کورونا کو شکست دے کر لوٹی خاتون کو لوگوں نے گھر میں گھسنے نہیں دیا

By

Published : May 14, 2020, 4:17 PM IST

Updated : May 14, 2020, 4:43 PM IST

خاتون کو ایمبولینس سے لانے والے ڈرائیور نے الزام لگایا کہ وہ ڈھائی گھنٹے لوگوں سے التجا کرتا رہا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ جب ایمبولینس نے سٹی تھانے کی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس پہنچ گئی لیکن پولیس نے ایمبولینس ڈرائیوروں کو ہی سرزنش کی۔ آخر کار ، ڈرائیور ایمبولینس کو لیکھر واپس ڈی ایم سی ایچ چلے گئے۔

ایمبولینس کے ٹیکنیشن راماشیش مہتو نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایچ سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر وہ کورونا مثبت سے منفی ہوئی خاتون کو ایمبولینس میں لے کر آئے تھے لیکن مقامی لوگوں نے انہیں گھر میں گھسنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی ،بجائے اس کے سرزنش کی، اسلیے وہ واپس آرہے ہیں۔

وہیں 102 ایمبولینسوں کے ڈرائیور وکرم ٹھاکر نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ وہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے اور ڈی ایم سی ایچ میں ایمبولینس سروس بند کردیں گے۔

اس معاملے میں ، جب دربھنگہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم سے بات کی گئی تو انہوں نے اس واقعے پر کافی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کورونا کو شکست دے کر واپس آرہے ہیں، ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

Last Updated : May 14, 2020, 4:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details