اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: نابالغ لڑکی کے اغوا کا معاملہ، مقامی تنظیم کا انصاف کا مطالبہ

نابالغ لڑکی کے اغوا کئے جانے سے متعلق معاملے میں پولیس کی کارکردگی پر انصاف منچ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

insaf manch
insaf manch

By

Published : May 5, 2021, 9:48 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ کے سمری تھانہ حلقہ میں نابالغ لڑکی کے اغوا کے معاملے میں اب انصاف منچ نے پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات کئے ہیں۔

انصاف منچ کا کہنا ہے کہ سمری تھانہ مقدمہ نمبر 111/21، نابالغ لڑکی کے اغوا کئے جانے سے متعلق معاملے میں سمری تھانہ نے قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے مغویہ نابالغ لڑکی کو برآمدگی کے بعد بغیر کورٹ میں 164 کا بیان کرائے لڑکی کو گارجین کو سونپنے کے بجائے اغوا کاروں کے حوالے کر دیا۔

انصاف منچ کے رہنما مقصود عالم عرف پپو خان نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سمری تھانہ انصاف کا گلا گھونٹنے کا کام کررہا ہے۔

انھوں نے مزید الزام لگایا کہ پولس ملزم سے ملی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لڑکی کے والد نے اعلیٰ پولس افسران کو ای میل کر مطالبہ کیا ہے کہ سمری تھانہ میں درج مقدمہ نمبر 111/21 کا اپنی سطح سے جانچ کرائیں اور اس پورے معاملے کی وضاحت کریں کہ نابالغ لڑکی کی برآمدگی کے بعد کورٹ میں 164 کا بیان کیوں نہیں کرایا گیا۔

پیدائشی سرٹیفکیٹ میں لڑکی کے نابالغ ہونے کی تصدیق کے باوجود لڑکی کو اس کے اہل خانہ کو کیوں نہیں سونپا گیا یا کس ضابطے تحت متاثرہ لڑکی کو اغوا کاروں کے پاس چھوڑا گیا؟ اعلیٰ پولس افسر دربھنگہ سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو ان کے اہل خانہ کو سپرد کرنے درخواست کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details