دربھنگہ میں بھاکپا مالے کارکنان نے دربھنگہ کلکٹریٹ سے لہریا سرائے ٹاور تک مارچ نکالا۔ ان لوگوں نے نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی کی، اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بھاکپا مالے کے رہنما نیاز احمد نے کہا کہ' بدھ کے روز پورے بہار میں 'دھککا مارچ' نکالا جارہا ہے، جس طرح منگل کے روز بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی یوم شہادت پر ایوان میں پولیس بل پاس کروانے کے دوران مخالف پارٹیوں کے ارکان اسمبلی پر نتیش حکومت نے اسمبلی میں پولیس کو بلا کر ڈی ایم ایس ایس کی موجودگی میں کاروائی کی وہ بے حد شرمناک ہے۔
دربھنگہ: بہار اسمبلی معاملے کے خلاف سی پی آئی-ایم نے 'دِھکّار مارچ' نکالا - نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی
منگل کے روز بہار اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران پولیس ایکٹ 2021 کے خلاف اسمبلی میں مخالف پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کے ذریعے کیے گئے احتجاج پر پولیس نے نازیبا سلوک اور مارپیٹ کی۔ اس کے خلاف دربھنگہ میں سی پی آئی-ایم کے کارکنان نے'دِھکّار مارچ' نکال کر احتجاج کیا۔
بہاراسمبلی معاملے کے خلاف بھاکپا مالے نے 'دِھککا مارچ' نکالا
انہوں نے کہا کہ' تاریخ کے پننوں میں اسے سیاح دن کے طور پر لکھا جائے گا، رکن اسمبلی کو گھسیٹا گیا دھکا مکی کی گئی یہ بے حد شرمناک واقعہ ہے، نتیش کمار یوگی حکومت کے طرز پر کام کرر ہی ہے اسی لئے یہ پولیس ایکٹ لارہی ہے، بھاکپا مالے ہمیشہ اس پولیس بل کی مخالفت کرے گی۔