اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ جاری

بہار میں پنچایت انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے رائے دہندگان صبح سے ہی اپنے رائے حق دہی کے استعمال کے لئے لائن میں کھڑے دیکھے گئے۔ دربھنگہ میں رائے دہندگان کے اندر جوش و خروش دیکھا گیا۔

Darbhanga: Voting continues amid tight security
Darbhanga: Voting continues amid tight security

By

Published : Nov 15, 2021, 5:27 PM IST

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے جالے بلاک اور کیوٹی بلاک میں پنچایت انتخاب کے ساتویں مرحلہ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ صبح سات بجے سے رائے دہندگان ووٹنگ کر رہے ہیں، جالے بلاک کے کل 26 پنچایت کے 361 پولنگ مراکز اور کیوٹی بلاک کے کل 304 پولنگ مراکز پر ووٹروں کی ووٹنگ رائے دہندگان کر رہے ہیں، واضح رہے کہ دربھنگہ ضلع کے کیوٹی بلاک اور جالے بلاک میں کئ پنچایت مسلم ووٹر زیادہ ہیں۔

ویڈیو دیکھیے

آج ہونے والے وؤٹنگ کی گنتی 17 نومبر کو دربھنگہ ضلع کے بازار سمیتی واقع کاونٹنگ ہال میں ہوگی۔


ووٹنگ کے دوران دربھنگہ ضلع کے کیوٹی بلاک کے جلوارا پنچایت میں ای ٹی وی بھارت سے ارمانہ کے آفرین پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کرنے پہنچی نے کہا کہ ان کے پنچایت میں جل نل سے کبھی پانی آتا ہے، کبھی نہیں آتا ہے۔ پکی سڑک تو ہے لیکن آج بھی کئی جگہ راستے نہیں بنے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ جو بھی مکھیا بنے وہ سبھی کو ساتھ لیکر کام کرے۔

مزید پڑھیں:Journalist's Murder: بہار کے مدھوبنی میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل

پدم شری دُلاری دیوی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت


وہیں اس دوران کیوٹی بلاک اور جالے بلاک میں پنچایت انتخابات کی نگرانی کر رہے صدر ایس ڈی ایم اسپرس گپتا نے کہا کہ صبح سات بجے سے ووٹنگ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ پر امن ماحول میں ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details