اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں 12 جولائی تک کی توسیع - مکمل لاک ڈاؤن

طبی ماہرین اور سینئر افسران کے ساتھ کووڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں 12 جولائی تک کی توسیع
تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں 12 جولائی تک کی توسیع

By

Published : Jul 3, 2021, 8:30 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہفتے کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان کیا۔

اسٹالن نے طبی ماہرین اور سینئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا حالانکہ اس بار پابندیوں میں کٹیگری کے بجائے پورے صوبے میں یکساں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن 10 مئی کو لگایا گیا تھا جس کے بعد مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ کے ساتھ ہر ہفتے اس کی توسیع کی جاتی رہی۔ فی الحال لاک ڈاؤن کی مدت پانچ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

قبل ازیں کورونا کیسز کی بنیاد پر اضلاع کو تین کٹیگریز میں رکھ کر لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کٹیگرائیزیشن کو ختم کرتے ہوئے پیر کے روز ریاست کے تمام اضلاع میں یکساں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ اس دوران انٹر-اسٹیٹ سرکاری اور پرائیویٹ بس سروسز پر پابندی جاری رہے گی۔ ریاست کے تمام سنیما گھر، بار، سویمنگ پول، سماجی اور سیاسی میٹنگ، انٹرٹینمنٹ سے متعلق پروگرام، کھیل انعقاد، اسکول، کالج اور چڑیا گھر بھی بند رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details