ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، جہاں ہفتہ کے روز ریکارڈ 6988 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2.06 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 73 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ریاست میں متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 73.06 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.64 فیصد ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،06،737 تک جا پہنچی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 3409 ہوگئی ہے۔