اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمل ناڈو میں صحافیوں کو فرنٹ لائن واریئر کا درجہ دینے کا فیصلہ - etv bharat news

ڈی ایم کے صدر اور ممکنہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کو کہا کہ ریاست میں صحافیوں کو فرنٹ واریئر کا درجہ دیا جائے گا۔

Decision to give frontline warrior status to journalists in Tamil Nadu
تمل ناڈو میں صحافیوں کو فرنٹ لائن واریئر کا درجہ دینے کا فیصلہ

By

Published : May 4, 2021, 6:27 PM IST

مسٹر اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا میں کام کرنے والے صحافی فرنٹ لائن واریئر کے حقوق اور سہولیات کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کے میڈیا اہلکار قدرتی آفات اور وبائی بحران کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

ریاست کی مختلف میڈیا تنظیموں نے درخواست کی تھی کہ تمل ناڈو میں صحافیوں کو کچھ ریاستوں کی طرح فرنٹ لائن واریئرز کا درجہ دیا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details