اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمل ناڈو میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85 فیصد سے زائد

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,981 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

Corona recovery rate in Tamil Nadu is over 85%
تمل ناڈو میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85 فیصد سے زائد

By

Published : Aug 27, 2020, 9:05 PM IST

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کا قہر جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,981 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

اس دوران 5,870مریضوں کے شفایاب ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 3.44 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,03,242 ہوگئی ہے، ریاست میں اسی عرصہ میں مزید 109 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,948 ہوگئی، اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,43,930پہنچ گئی، اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح بڑھ کر 85.29فیصد ہوگئی جو بدھ کو 85.09 فیصد تھی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں آج سرگرم معاملات کی تعداد میں صرف دو کا اضافہ درج کیا گیا، اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52,364 ہوگئی جو گزشتہ روز 52,362 تھی۔

واضح رہے کہ انفیکشن اور اموات کے معاملے میں تمل ناڈو مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details