یہ ملک کا دوسرا بڑا بک فیئرہے، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای پلانی سوامی نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مشہورمصنفین اور ناشرین کو انعامات سے نوازا گیا۔
بک سیلرز اینڈ پبلشرس ایسو سی ایشن آف ساؤتھ انڈیا نے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ اس بک فیئر میں تقریبا 700 سٹالس لگائے گئے ہیں، جس میں15 لاکھ موضوعات پر دو کروڑ سے زیادہ کتابیں رکھی گئی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی پلانی سوامی نے کہا کہ نادر کتابوں سے استفادے کا یہ ایک بترین موقع ہے،انھوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کے تجزیے کے لیے کتابوں کے مطالعے کی ضرروت ہوتی ہے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آئندہ برس سے اس فیر کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے 75 لاکھ روپئے حکومت فراہم کرے گی۔