ریاست تمل ناڈو کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے چنئی میں بتایا کہ ڈنڈیگل کی رہائشی96سالہ خاتون کو 9اپریل شام 4بجے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’’سانس میں تکلیف کی وجہ سے صبح اس کی موت واقع ہوگئی۔‘‘
بزرگ خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ٹی انبلگن نے کہا کہ لاش کی آخری رسومات سرکاری پروٹوکول کے تحت انجام دی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے پورے عالم میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں وہیں ہندوستان میں بھی روز افزوں کوروناوائر سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کوروناوائرس کے پھیلائو کو مزید پھیلنے سے روکنے کی غرض سے وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈائون کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 3مئی تک لاک ڈائون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔