اردو

urdu

ETV Bharat / city

گوپال گنج: چار دنوں سے بھوکا سو رہا ہے پورا خاندان

گھروالوں کو بھوکا دیکھ کر، ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے پہلی بار مزدوری کی۔ اس کے باوجود ، پیسے قرض دینے والے کو دینے پڑ گئے۔ تاہم ، ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے مالی مدد فراہم کی۔

a family of gopalganj hungry for four days
گوپال گنج: چار دنوں سے بھوکا سو رہا ہے پورا خاندان

By

Published : Apr 25, 2020, 7:42 PM IST

صدر بلاک کے گاؤں ہرکھوا کے رہائشی دھننجے شرما کا خاندان پچھلے 4 دنوں سے بھوکا ہے۔ اس کے باوجود اب تک کسی مددگار نے ہاتھ نہیں بڑھایا۔ ڈی اے وی اسکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم نے پہلی بار اہل خانہ کی بھوک مٹانے کے لیے مزدوری کی لیکن مزدوری میں ملے پیسے کو خاندان کی بھوک مٹانے کے بجائے قرضدار کو ادا کر دیا۔

چار دنوں سے بھوکا ہے خاندان

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں دھننجے شرما کے بیٹے کرشنا شرما نے بتایا کہ وہ ڈی اے وی اسکول کا طالب علم ہے۔ پہلی بار ، گھر میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مزدوری کرنی پڑی۔ اس کے والد گجرات میں پھنس گئے ہیں، ان کی آمدنی بھی رک گئی ہے۔ اس صورتحال میں مجبوری کے تحت کام کرنا پڑ رہا ہے۔

کرشنا شرما کی والدہ نے بتایا کہ چار دن سے پورا خاندان بھوکا ہے لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔ کئی دنوں سے قرض لے کر گھر چلا رہے ہیں۔ جو رقم مزدوری میں ملی وہ قرض لینے والے کو دینی تھی۔ جس کی وجہ سے آج بھی پورا خاندان بھوکا رہ گیا۔ اس دوران ، ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مالی مدد کرتے ہوئے کھانے کا انتظام بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details