اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ: کورونا متاثرین کی تعداد 15ہزار سے تجاوز

ریاست ہریانہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 260 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15201 ہوگئی۔

ہریانہ: کورونا متاثرین کی تعداد 15ہزار سے تجاوز
ہریانہ: کورونا متاثرین کی تعداد 15ہزار سے تجاوز

By

Published : Jul 2, 2020, 7:09 PM IST

ریاست ہریانہ میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس کے 260 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 15201 ہوگئی ہے۔

ہریانہ میں اب تک اس موذی وائرس سے 240 افراد فوت ہو گئے ہیں جبکہ 10527 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب کورونا کے 4414 فعال معاملے موجود ہیں۔ یہ اطلاع ریاستی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کی کورونا کی حالت کے بارے میں جاری کردہ بلیٹن میں دی گئی ہے۔

ریاست میں کورونا انفیکشن مثبت شرح 5.69 فیصد، صحت مند ہونے کی شرح 69.38 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.58 فیصد ہے۔

ریاست کے تمام 22 اضلاع فی الحال کورونا کا شکار ہیں۔ ریاست کے ضلع گروگرام میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ فرید آباد، سونی پت، روہتک، امبالا، پلول اور کرنال کے اضلاع میں بھی کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے قریباً اٹھارہ ہزار افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے جبکہ تین لاکھ 60ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ لیبس کی تعداد بڑھ کر 1065ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details