اردو

urdu

ETV Bharat / city

چندی گڑھ: بجلی ترمیمی بل مسترد کرنے کی اپیل - AIPEF Appeals CMs

آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن نے وزرائے اعلیٰ کو ایک خط لکھ کر مجوزہ بجلی ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔

چندی گڑھ: بجلی ترمیمی بل مسترد کرنے کی اپیل
چندی گڑھ: بجلی ترمیمی بل مسترد کرنے کی اپیل

By

Published : Jul 2, 2020, 6:32 PM IST

اے آئی پی ای ایف کے ترجمان ونود گپتا نے جمعرات کو چندی گڑھ میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مرکزی وزیر توانائی نے کل تمام ریاستوں کے وزرائے توانائی کا ورچول اجلاس طلب کیا ہے تاکہ بجلی ترمیمی بل پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جا سکے، اس کے لئے صرف آدھا گھنٹہ دیا گیا ہے۔‘‘

گپتا کے مطابق وزارت بجلی کی جانب سے جاری وضاحت سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ مرکزی حکومت بجلی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے لئے ریاستوں کے اختیارات اور کردار کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

اے آئی پی ای ایف کے مطابق ریاستوں کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ کونسے زمرے میں سبسڈی دی جائے اور مرکز سے براہ راست فائدے کی منتقلی کا نظام (ڈی بی ٹی) ریاستوں پر نہیں تھوپا جانا چاہئے۔

اے آئی پی ای ایف نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مرکز کا ارادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے نرخوں کو طے کرنے میں مداخلت کے ساتھ نجی بجلی پیدا کرنے والوں سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کرنا ہے۔

اے آئی پی ای ایف نے کہا کہ یہ ترمیم انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجی جانی چاہئے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹی کے سامنے تحریری اور زبانی شکل میں اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details