ایک پریس کانفرنس میں ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کہہ رہے ہیں کہ ہر ماہ ان کی حکومت کو دس ہزار کروڑ کا نقصان ہوتا ہے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ نے بھی ایسی حالت میں عوام سے خطاب کیا تھا جہاں صورتحال مختلف ہے، اس کے باوجود یوپی نے کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا اور ساتھ ہی مزدور طبقے کو بھی راحت دی۔
ابھے چوٹالہ نے کہا کہ ہریانہ کے وزیر اعلی نے لوگوں پر ٹیکس عائد کرنے کی بات کہی ہے، جس طرح سے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ آئندہ لوگوں کو زیادہ سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔ یہ ووٹوں کی حکمرانی ہے مغلوں کی نہیں۔
ابھے چوٹالہ نے پٹرول ڈیزل پر حکومت کی طرف سے عائد ٹیکس پر کہا کہ اس وقت یہ محض ایک روپے دکھ رہا ہے، لیکن خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر یہ کئی گنا ہوجائے گا۔