ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ڈسٹرکٹ ویلفئیر آفیسر جگدیو سنگھ کے مطابق حکومت کی طرف سے بہتر سماج کے لیے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، جن میں سے غریبوں کے لیے وزیر اعلی شادی شگن اسکیم سب سے اہم اسکیم ہے۔
ضلع نوح کے ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر جگدیو سنگھ انہوں نے بتایا کہ جو بھی لڑکیاں غریب گھروں سے آتی ہیں ان سبھی کو شادی شگن اسکیم کے تحت شادی کے لیے امدادی رقم دی جاتی ہے، جن میں بیوہ خواتین کی بیٹیوں کے لیے 51 ہزار روپے دئے جاتے ہیں۔ 46000 روپئے شادی کے وقت یا شادی سے پہلے جبکہ 5000 روپے شادی کے بعد چھ مہینے کے اندر ادا کیے جاتے ہیں۔
اسی اسکیم کے تحت 41000 روپئے ایس سی ایس ٹی خاندان اور یتیم بچیوں کے لیے اور 11000 روپئے جنرل کیٹیگری میں دئے جاتے ہیں۔
جب اس اسکیم کے تحت ضرورت مند درخواست دیتا ہے تو متعلقہ محکمہ کے ملازمین ان کو امدادی رقم دلانے میں لاپرواہی سے کام لیتے ہیں اور بعض اوقات ان سے رشوت بھی طلب کرتے ہیں لیکن کوئی بھی اس قسم کی شکایت کو کیمرے کے سامنے بیان نہیں کرتا ہے، اس سے متعلق ڈسٹرکٹ ویلفئیر آفیسر نے کہا کہ اس طرح کی شکایت میرے علم میں نہیں ہے اگر ایسا ہے تو میں خود اس معاملہ کی جانچ کروں گا۔