پنجاب: پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہے۔ منگل کے روز پنجاب کی سیاست میں اس وقت شدت آگئی جب نوجوت سنگھ سدھو گروپ کے درجنوں ارکان اسملبی نے پنجاب انچارج ہریش راؤت سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ہریش راؤت نے کہا کہ جلد ہی لوگوں کی ناراضگی کا حل نکال لیا جائے گا۔
ہریش راؤت نے کہا کہ یہ ایک کنبے کا معاملہ ہے اور اس کو حل کر لیا جائے گا۔ راؤت نے کہا کہ آنے والا الیکشن ہم کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑیں گے۔ کسی طرح کا کوئی بدلاؤ نہیں ہونے جا رہا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو الگ میدان سے آئے ہیں۔
لہذا انہیں تھوڑا سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن سدھو ہو یا ہریش راؤت، امریندر سنگھ ہو یا باجوہ، یہ سبھی لوگ کانگریس کے پُرانے سپاہی ہیں۔ اس لیے سرکار پرکسی بھی طرح خطرہ نہیں ہے۔ وہ یہاں رکن اسملبیوں اور وزیروں سے بات کر کے اعلی کمان کو باخبر کریں گے۔
مزید پڑھیں:مودی حکومت املاک فروخت کرکے برباد کررہی ہے: راہل گاندھی
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس رکن اسمبلی سرجیت دھیمان نے یہ کہا تھا کہ کیپٹن کو اب ہٹ جانا چاہیے اور ان کی جگہ نوجوت سنگھ سندھو کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دینا چاہیے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آگے کہا تھا کہ 2022 کا انتخاب کیپٹن کی قیادت میں ہوگا تو وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔